اب آپ اپنی واٹس ایپ چیٹس کو مزید محفوظ بناسکیں گے

 

واٹس ایپ کی طرف سے ’پاس ورڈ پروٹیکشن‘ کے نام سے ایک نئے فیچر پر کام جاری ہے، جس کے ذریعے صارفین کی بیک اپ چیٹس بھی محفوظ ہو جائیں گی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق واٹس ایپ کی طرف سے یہ اقدام اپنے کلاﺅڈ بیک اپ کی حفاظت کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ اگرچہ واٹس ایپ چیٹس پیغام بھیجنے اور موصول کرنے والے کے درمیان خفیہ ہوتی ہیں اور کوئی اور انہیں نہیں دیکھ سکتا تاہم صارفین کی چیٹس کو یہ تحفظ گوگل ڈرائیو اور آئی کلاﺅڈ پر محفوظ آن لائن بیک اپ میں حاصل نہیں ہوتا۔

س خامی کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ نے ’پاس ورڈ پروٹیکشن‘ نامی اس فیچر پر کام شروع کیا ہے۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہو گا۔ اس حوالے سے واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے اپنے آئی کلاﺅڈ ڈرائیو بیک اپ تک غیرمجاز رسائی کو روکنے کے لیے صارفین ایسا پاس ورڈ ترتیب دے سکیں گے جو مستقبل کے بیک اپ کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہو گا۔اس کے بعد صارفین جب بھی بیک اپ چیٹس کو واپس بحال کریں گے تو انہیں اس پاس ورڈ کی ضرورت ہو گی۔

Reactions

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ad Code

Responsive Advertisement