وزیراعظم ہاﺅس کے تمام ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کوکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم ہاﺅس کے تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان اور وزیر مواصلات مراد سعید بھی کورونا ٹیسٹ کرائیں گے ،پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اورملٹری سیکرٹری کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے ۔ذرائع کامزید کہناہے کہ وزیراعظم سے ملاقاتیں کرنے والے وزرابھی اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں گے ۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم اجلاسوں کی صدارت اور دیگر میٹنگز ویڈیولنک سے کر سکتے ہیں ،وزیراعظم کی آئندہ ہفتے کی مصروفیات ان کی صحت دیکھ کر طے کی جائیں گی ۔
Reactions

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ad Code

Responsive Advertisement