کورونا وائرس سے اپنی والدہ کو کھونے کے بعد نوجوان لڑکیوں کو اپنے گھر سے بھی ہاتھ دھونا پڑگئے

 

کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی ماں کو کھونے والی دو لڑکیوں پر ایک اور افتاد ٹوٹ پڑی، گھر سے ہی بے دخل کر دی گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق 48سالہ کائرہ نامی خاتون ایک کیفے میں ملازمت کرتی تھی جو کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر گزشتہ ماہ انتقال کر گئی۔ پسماندگان میں اس کی دو بیٹیاں 23سالہ کورٹنی جانسن اور 16سالہ ملی ہیں جنہیں اب کرائے کے گھر سے نکال دیا گیا ہے۔

برطانوی شہر کینوک کی رہائشی کائرہ نے اپنی موت سے کچھ عرصہ پہلے ہی کرائے کے اس گھر کا 15سالہ معاہدہ کیا تھا، جو اس کی موت کے ساتھ ہی ختم ہو گیا۔ اگرچہ کورٹنی اپنی چھوٹی بہن ملی کی گارڈین بن گئی ہے لیکن گھر کا معاہدہ اس کے نام پر منتقل نہیں ہو سکتا اور انہیں یہ گھر خالی کرنا پڑ رہا ہے۔ کورٹنی خود دو بچوںکی ماں ہے اور اس کا پارٹنر بھی ان کے ساتھ ہی رہتا تھا۔دونوں بہنوں کی طرف سے ایک آن لائن پٹیشن فائل کی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کی ماں کا کرائے پر لیا گیا گھر انہیں واپس دلایا جائے اور کرائے کا معاہدہ کورٹنی کے نام منتقل کیا جائے۔ اس پٹیشن پر اب تک 26ہزار سے زائد لوگ دستخط کر چکے ہیں۔

Reactions

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ad Code

Responsive Advertisement