Type Here to Get Search Results !

3 طریقے ہیں جس سے آپ کا موبائل نمبر چوری بھی ہوسکتا ہے

آپ کا فون نمبر کوئی اور بھی استعمال کر رہا ہے؟ جانیں وہ کونسے 3 طریقے ہیں جس سے آپ کا موبائل نمبر چوری بھی ہوسکتا ہے

موبائل کا ڈیٹا چوری کرنے والے نوسر بازوں کے پاس کئی ایسے طریق موجود ہوتے ہیں جن کی مدد سے وہ آپ کی نجی معلومات کو باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر موبائل صارفین کا موبائل نمبر جو اگر غلطی سے کسی جرائم پیشہ فرد کے ہاتھ لگ جائے تو بھاری نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کس طرح نوسر باز اپ کا کانٹیکٹ نمبر چوری کرکے آپ کے ساتھ دھوکے بازی کر تا ہے؟
 
اگر نہیں معلوم تو آیے آپ کو بتاتے ہیں ایسے ٤ طریقے جن کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ کون آپ کا موبائل خفیہ طریقے سے استعمال کر رہا ہے۔ * ذاتی معلومات ہیکرز کے لئے آپ کے فون نمبر کو غلط استعمال کرنے کا سب سے پہلا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ وہ آپ کی مزید ذاتی تفصیلات کا پتہ لگائیں گے۔ ٹیکنالوجی کے ماہر برٹن کیلسو کے مطابق ایسی متعدد ویب سائٹس موجود ہیں جو کسی کو بھی آپ کی ذاتی معلومات فراہم کرسکتی ہیں۔ یہ ویب سائٹ آپ کی نجی معلومات خریدنے کے بعد آپ کے فون نمبر تک رسائی حاصل کر کے نوسر بازوں کو فروخت کردیں گی جس میں آپ کا نام ، گھر کے افراد کے نام اور گھر کا پتہ وغیرہ۔ * ری ڈائریکٹ فون نمبر کسی بھی موبائل ہیکر کے لیے آپ کے فون پلان فراہم کنندہ کے ذریعے پتہ لگانا بہت آسان ہے۔ انہیں صرف اتنا کرنا ہے کہ فراہم کنندہ کو کال کریں گے اور دکھاوا کریں گے کہ جیسے آپ ہی بات کر رہے ہیں۔ اس طرح ، وہ آپ کے فون نمبر کو ان کے فون پر ری ڈائریکٹ کرسکتے ہیں۔ *ایس ایم ایس کے ذریعے نمبر چوری آج کل ایس ایم ایس فشنگ بھی عروج پر ہے یعنی ہیکرز آپ کے بینک اکاؤنٹ نمبر وغیرہ حاصل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنے بینک یا اپنے پریکٹیشنر کی جانب سے ایس ایم ایس موصول ہوسکتا ہے ، جس میں وہ آپ کو ذاتی تفصیلات درج کرنے پر زور دیں گے تو ایسا ہر گز نہ کیجیے گا۔ جعالساز ہیکرز آپ کو اپنا یقین دلانے کی پوری کوشش کریں گے۔ہیکرز کی دھوکے بازی سے بچے کے لیے آپ اضافی سیکیورٹی طلب کرسکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے