ایک لڑکی کیسا شوہر چاہتی ہے؟ ایک دلچسپ واقعہ

میں بیگم کےپاس بیٹھاتھااور اس نے کہا میں بلال عباس کا ڈرامہ دیکھ کر آتی ہوں مجھےوہ بہت پسند ہےیہ کہہ کروہ چلی گئی میں اُٹھااور خود کو آئینے میں دیکھنےلگاکےمیں تو اس جیسا نہیں ہوں۔
خیرجب بیگم ڈرامہ دیکھ چکی تو میرے پاس آئی میں نے پوچھا بلال عباس میں ایسا کیا ہےجو مجھ میں نہیں ؟تو اس نےمیرا چہرہ اپنے ہاتھوں میں لیا اور شرارت کرتے ہوۓ بولی وہ اپنی بیوی کی بات اس کے کہنے سے پہلے سمجھ جاتا ہے اس کے چھوٹے بڑے کام کی تعریف کرتا ہے ۔
وہ جب بیمار ہوتی ہے تو پانی کی پٹیاں رکھتا سر پہ اتنی کیئرکرتا ہے کہ دل خوش ہو جاتا ہے میں اس کی باتيں غور سے سن رہا تھا اور اس کی مسکراہٹ دیکھ رہا تھا جو کبھی مجھ سے بات کرنے سے کبھی نہیں آئی۔
میں رات بلال عباس کے بارے سوچتا رہا اور آفس سے آتے ہی بیوی کے پاس گیا جو کیچن میں اپنے کام میں مصروف تھی میں نے آگے بڑھ کر اس کے بال کی لٹ ہٹائی وہ مسکراتے ہوۓ مجھ سے حال وغيرہ پوچھنے لگی اور پانی کا گلاس مجھے دیا اس کے بعد رات کے کھانے کے بعد میں اسے باہر لے گیا مجھے آج پہلی بار پتہ چلا کے اسے آئس کریم بہت پسند ہے ۔
میں اس کے ہاتھوں میں پھولوں کے گجرے پہناے وہ بھی اسے پسند تھے جو مجھے آج پتہ چلا ۔وہ انتہا کی خوش تھی ۔وہ دن گیا اور آج کا دن ہے میری بیوی نے بلال عباس کا ڈرامہ دیکھنا چھوڑ دیا ۔
عورت زیادہ کچھ نہیں چاہتی نہ مرد کی خوبصورتی نہ اس کی دولت ۔وہ بس اپنے ہونے کی اہميت اور اچھا شوہر چاہتی ہے جو اس کی فکر کرے اس کی کیٸر کرے دکھ سکھ میں اس کے ساتھ کھڑا ہو ۔
اب میں روز اپنی بیگم کے لیے پھولوں کے گجرے ضرور لاتا ہوں جیسے وہ وہ خوشی سے پہنتی ہے ۔
آپ بھی سوچیں آپ کی وائف کیسا ہمسفر چاہتی تھی ؟ کیا آپ ویسے ہیں ؟
Reactions

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ad Code

Responsive Advertisement