چاہت سے اپنی، اس کویوں نکھار دیں گے ہم

آشیانہِ دل میں ہمارے خوشیوں کی نوید ہو
وقتِ ملن ہو، نصیب محبوب کی جو دید ہو

ہے آرزو بس وہی اترے دل میں مہمان بن کر
رہیں گے ہم بھی روح میں اس کی جان بن کر

سانس سے ٹکرائے سانس اتنا وہ قریب ہو
قربت ملے محبوب کی دن وہ بھی نصیب ہو

دردِ جدائی کو پاس کبھی  نہ آنے دیں گے ہم
بلا کر دل میں اسکو کھبی نہ جانے دیں گے ہم

آنکھوں میں ہماری فقط محبوب کی تصویر ہو
تکمیلِ محبت ہو جس میں سب کی ایسی تقدیر ہو

چاہت سے اپنی، اس کویوں نکھار دیں گے ہم
کرے وعدہ وفا اگر تو جان بھی وار دیں گے ہم
Reactions

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ad Code

Responsive Advertisement