قصور کس کا ہے؟ اک نہایت سبق آموز واقعہ


اسد چیختا چلاتا ہوا گھر میں داخل ہوا- " امی ، امی ...." اسد کی امی جو کچن میں تھی باہر آئی اور کہا " کیا ہوا اسد ؟ کیوں چلا رہے ہو" "امی امی! میں نے اپنی کلاس میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی ہے. " اسد نے خوشی سے کہا-اس کی امی نے کہا "شاباش"! بیٹا اور اسے خوب پیار کیا اور خوب شاباشی دی - 

شام کو جب اسد کے ابو گھر آئے تو اس نے خوشی سے کہا - ابو ابو میں کلاس نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی ہے - اسد کے ابو بھی بہت خوش ہوئے اور اسے بہت سارا پیار اور مبارکباد پیش کی- اسد نے فوراً کہا ابو آپ نے وعدہ کیا تھا کہ آپ مجھے میرے پاس ہونے پر لیپ ٹاپ لا کر دیں گے- اسد کے ابو نے کہا " بیٹا ضرور لاکر دینگے " اور اسد خوشی سے اپنے کمرے میں چلا گیا - دوسرے دن اسد کی فرمائش پر جب اسکا لیپ ٹاپ اسکے پاس موجود تھا - تو اسکی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا . اب تو اسد کا زیادہ وقت اپنے لیپ ٹاپ پر گزرنے لگا اور وہ پڑھائی سے بھی چوری کرنے لگا - جسکی بنا پر وہ روز صبح دیر سے اٹھتا -

روزانہ صبح دیر سے اٹھنے پر ایک دن اسد کے ابو نے پوچھا " اسد آج کل تم صبح دیر سے اٹھتے ہو ؟" اسد نے جواب دیا "جی ابو وہ وہ ......." اسد کی امی نے بات بدلتے ہوے کہا " آپ کو میٹنگ کی دیر ہورہی ہے - " اسد بیٹا تم بھی اسکول جاؤ - اسد ایک امیر گھر کا لڑکا تھا - لیپ ٹاپ پر گیم موویز دیکھتا جس سے اسکی پڑھائی متاثر ہورہی تھی - لیکن جب اسد کے ابو اس سے کچھ پوچھتےتو اسکی امی آکر فورن بات بدل دیتی - اسد کے سالانہ امتحان قریب آرہے تھے - اور اس کی ذرا بھی تیاری نہیں تھی - اور نہ اسے کوئی فکر تھی - اسد کا آج پہلا پیپر تھا - اسد کو کچھ یاد نہ تھا، جس کی وجہ سے وہ پیپر خالی چھوڑ کر آگیا پھر دوسرا پیپر تیسرا پیپرایسے کر کر کے وہ سب پیپر خالی چھوڑ آیا - جب نتیجہ آیا تو اسد امتحانات میں فیل ہو چکا تھا - اسد بہت پریشان ہوا، اور دوسری طرف اس کے اساتذہ بھی بہت پریشان ہوئے کہ اس جیسا ذہین بچہ فیل کیسے ہوگیا ؟ بہرحال جب اسد گھر پہنچا اور جب اسکی امی کو پتہ چلا کہ وہ فیل ہو چکا ہے- تو اسکی امی بہت ناراض ہوئی اور اسد پر بہت غصہ ہوئی - جب اسد کے ابو نے اسد کا رزلٹ دیکھا تو وہ بھی بہت ناراض ہوئے- اسد دل میں بہت شرمندہ تھا کہ وہ امتحانوں کی تیاری کے وقت لیپ ٹاپ پر مشغول رہا جس کہ نتیجہ اسکے سامنے تھا -

لیکن اس کا قصور وار کون تھا؟ اسد کی امی ، جنہوں نے اسد کی حوصلہ افزائی کی یا خود اسد ؟
Reactions

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Ad Code

Responsive Advertisement